حسن علی جو اپنی برق رفتار گیندوں کے ساتھ ساتھ شرارتوں اور زندہ دلی کے سبب ساری ٹیم میں بہت پسند کیے جاتے ہیں ایک میچ کے دوران زخمی ہوگئے -قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔ جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ کروانے کے قابل نہیں رہے اور ڈاکٹروں نے انہیں کچھ عرصہ آرام کا مشورہ دیا ہے –

 

 

لنکن پریمئیر لیگ میں ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی پیسر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انکی ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے- سوشل میڈیا پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی