نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی 18 رکنی نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے۔پاکستان کی وفاقی کابینہ میں کسی کشمیری رہنما کو شامل کرنا غیرمعمولی ہے۔یاسین ملک مقبوضہ کشمیر میں کشمیر کے حق آزادی کی بات کرنے کے جرم میں بھارتی حکومت کی جیل میں کئی سال سے قید ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پاکستانی شہری ہیں اور کئی سالوں سے پاکستان میں ہی مقیم ہیں -وہ پاکستان میں کشمیریوں کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہتی ہیں ان کی کابینہ میں شمولیت کشمیری مسلمانوں کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا اور کشمیری خود کو تنہا محسوس نہیں کریں گے –

 

 

مشعال ملک انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ کے لیے وزیراعظم کی معاون خصوصی کے طور پر کام کریں گی۔