پاکستانی اداکاراؤں میں اگر یہ کہا جائے کہ ماہرہ خان پہلے نمبر پر ہیں تو بے جا نہ ہوگا ان کی خوبصورتی کی تعریف تو شاہ رخ خان جیسا سٹار بھی کرچکا ہے -مگر اب وہ کسی فلم یا ڈرامے کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنی دوسری شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں – پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ہیں۔

 

 

انسٹاگرام پر ” دیوا میگزین پاکستان “ نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیاہے کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔تاہم ابھی تک اس خبر کے بعد ماہرہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں آئی –
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا ۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی۔ 2009 میں اللہ پاک نے انہیں اولاد نرینہ سے نوازا ۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔