سابق صوبائی نائب صدر مسلم لیگ(ن) بلوچستان مرزا شمشاد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ یہ مسلم لیگ نون کے لیے بہت بڑا جھٹکا ہے -کیونکہ شہباز شریف اور ان کی جماعت یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ اگلی آنے والی حکومت بھی نون لیگ کی ہی ہوگی اور نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا حکف اٹھائیں گے –
 

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مرزا شمشاد نے لاہور میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن آئی پی پی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں مرزا شمشاد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔میاں خالد محمود نے مرزا شمشاد کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔مرزا شمشاد نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کی عوام کو حقوق دلوائے گی،بلوچستان اور پاکستان کو آئی پی پی کے وژن کی ضرورت ہے،استحکام پاکستان پارٹی کو بلوچستان میں بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے بہت سے سیاستدان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں -تاہم یہ جماعت ابھی تک کسی بھی قسم کا سیاسی پاور شو نہیں کرسکی اور جہانگیر ترین کی ناہلی کا فیصلہ بھی ابھی تک برقرار ہے –