ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے بعد امت مسلمہ میں خوشی کی لہر ہے -پوری دنیا کے مسلمان ایران اور سعودی عرب کو قریب آتا دیکھ کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ان دو ملکوں کے قریب آنے سے امت مسلمہ مضبوط ہوگی اور انتشار کم ہوگا -اس کا اثر دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں پر بھی پڑے گا اور فرقہ وارنہ فسادات میں کمی آئے گی –
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

 

 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔امید کی جاتی ہے کہ اب یمن اور سعودی عرب کی جنگ کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا –