آج پاکستانی تاجروں کے لیے دن کا سورج پریشانیاں لے کر طلوع ہوا -انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ساڑھے4 روپے مہنگا ہو گیاہے ۔کئی دنوں کے بعد ڈالر کی قدر میں اتنا اضافہ دیکھا گیا –

 

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر نے آج دن بھر پرواز جار ی رکھی اور تاجر برادری کی پریشانیوں میں اضافہ کیا اور کاروبار کے اختتام پر 3 روپے ایک پیسے مہنگا ہونے کے بعد 291 روپے 50 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ساڑھے چار روپے کا بھاری اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 302 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 48 ہزار 424 پوائنٹس پر تھا جس میں دوپہر کے وقت کچھ تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 48 ہزار 794 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن پھر اس تیزی کو بھی ریورس گیر لگ گیا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 141 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 48 ہزار 565 پوائنٹس پر بند ہوا۔