قومی اسمبلی کا آج روز ہے،آج حکومت کی جانب سے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے لیے ایک پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے – ارکان اسمبلی کو رات کے کھانے میں کیا کچھ شامل ہوگا اس کی تفصیل سامنے آگئی ہے –

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق مطابق ارکان اسمبلی کو رات کے کھانے میں ترکش کباب ود چیز، لبنانی بوٹی بون لیس، مٹن بروسٹ، مٹن کنہ،چکن ہانڈی بون لیس پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ مٹن بخارا پلاؤ، میاں دی دال،بھنڈی مصالحہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی کیلئے مینو میں فریش گرین سلاد، روشین سلاد بھی ارکان اسمبلی کو پیش کیے جائیں گے ، اس کے علاوہ کلونجی والا نان،گارلک نان، تندوری نان،روغنی نان، سادہ نان،خمیری روٹی اور چپاتی بھی مینیو میں شامل ہے۔ کھانے کے بعد منہ میٹھا کرنے کے لیے کیریمل کرنچ کیک، شاہی ٹکڑے اور فروٹ ٹرائفل بھی مینیو کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔