سینیٹ نے توہین صحابہؓ، اہلبیت اور امہات المومنینؓ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بل آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن سینیٹر عبدالکریم نے پیش کیا اور کہا کہ یہ بل چھ ماہ سے زیر التوا ہے لہذا اب اسے مزید تاخیر کا شکار نہ کیا جائے اور ایوان اسے منظور کر کے قانون سازی کرے۔سینیٹ نے توہین صحابہؓ، اہلبیت اور امہات المومنینؓ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بل آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن سینیٹر عبدالکریم نے پیش کیا اور کہا کہ چھ ماہ سے زیر التوا بل کو مزید تاخیر کا شکار نہ کیا جائے اور ایوان اسے منظور کر کے قانون سازی کرے۔
الحمدللہ 💖
ناموسِ صحابہ واہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ۔@Fate_ma4 pic.twitter.com/b7pnN0xK9P
— Dr ۔Fatima 💖🇵🇰 (@Fate_ma4) August 7, 2023
جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قرآن نے جب صحابہ و اہلبیت کو عظیم قرار دیا تو ہم ان کی توہین روکنے کے لئے کیوں قانون سازی نہ کریں، یہاں سے قومی اسمبلی کی طرح متفقہ قانون سازی کرکے دنیا کو پیغام دیں، جس طرح انبیا کی توہین کی سزا ہے اسی طرح صحابہ و اہلبیت کی توہین کی بھی سزا ہے۔بعد ازاں وفاقی وزیر وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندے کی حیثیت سے میں اس بل کو منظور کرنے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوان کی جو رائے ہے اس کا ساتھ دوں گا۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے شیری رحمان کے اعتراض پر کہا کہ پہلے ہی یہ بل چھ ماہ سے لٹکا ہوا ہے لہذا آپ مزید تاخیر نہ کریں۔اس پر چیئرمین سینیٹر صادق سنجرانی نے وزیر مذہبی امور کی بل کی حمایت پر منظوری کا اعلان کیا اور بتایا کہ سینیٹ نے توہین صحابہ و اہلبیت عظام و امہات المومنین بل 2023کی منظورے دے دی۔