حکومت نے نئی مردم شماری کے تحت نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا اب لگتا یہی ہے کہ نئی ٹیکنوکریٹک حکومت کافی عرصے کے لیے ملک کا نظام سنبھالے گی اور الیکشن اگلے سال 2024 میں ہوں گے – ادارہ شماریات پاکستان نے سرکاری طور پر ڈیٹا کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہے۔

 

 

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار جبکہ خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے سب سے کم آبادی بلوچستان میں ہے جس کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں 23 لاکھ 60 ہزار لوگ رہ رہے ہیں ۔ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد، شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔خیبر پختونخوا کی 84.99 فیصد آبادی دیہات میں اور 15.01 فیصد شہر میں رہتی ہے -جبکہ پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی، 40.70 فیصد شہری ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی کا تعلق دیہات سے اور 30.96 فیصد کا تعلق شہر سے ہے ۔اسلام آبا د میں 53.10 فیصد لوگ دیہات میں جبکہ 46.90 فیصد لوگ شہر میں بستے ہیں –