کل ایک خبر آئی تھی کہ اسلام مزہب چھوڑ کر بھارت جانے والی پاکستانی لڑکی سچن اور ان کے گھر والوں پر بوجھ بن گئی ہے اور ان کا سارا خاندان مالی مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے اور سیما کو بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستان چھوڑ جانے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے جس سے اس کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں مگر آج اس کے بالکل برعکس ایک خبر میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے کہ بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کر دی۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کے ساتھ ان کے شوہر سچن کو بھی بالی ووڈ فلموں کیلئے آفرز آرہی ہیں تاہم ابھی تک ان دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔پاکستان سے فرار ہونے والی سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی کسی فلمی کہانی سے کم تو نہیں لیکن اب سیما حیدر کا حقیقی زندگی میں بالی ووڈ کی ہیروئن بننے کا امکان ہے۔ بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی کا کہنا ہے کہ وہ سیما اور سچن کی محبت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی مالی مدد کیلئے انہیں فلم آفر کر رہے ہیں۔سیما اور سچن کی محبت کی کہانی کافی عرصے سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب وائرل ہو رہی ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم سیما کے سچن کے ساتھ عشق اور اس کی زندگی کے بارے میں بنے گی یا ان کو کوئی اور سکرپٹ دیا جائے گا –