مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والی حکومت نے عوام پر بجلیاں گرانے کا جو سلسلہ اپریل 2022 میں شروع کیا تھا اب اس میں اور تیزی آگئی ہے -عوام جو کماتی ہے وہ آٹے اور بجلی کے بلوں میں چلاجاتا ہے – نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔اطلاعات ہیں کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد اس کرم فرمائی میں اور اضافہ ہوگا –

 

 

تفصیلات کے مطابق نیپرا کے اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے ،100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے اضافہ کیا گیاہے ، اگر آپ کا بل 1340 روپے آیا تھا تو اس بار تو نیا بل 1826 روپے آئے گا ، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ ہو گا ، 200 یونٹ پر پرانا بل اگر آپ نے 3700 روپےحکومت پاکستان کو دیے تھے تو نیا بل 4700 روپے ہو گا، 300 یونٹ استعمال کرنے پر 2 ہزار روپے اضافہ کے ساتھ پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہو گا، 400 یونٹ استعمال کرنے پر 2500ر وپے کا اضافہ ہو گا، پرانا بل 10 ہزار ہے تو نیا بل 12500 روپے ہو گا،

 


اس ماہ سے 500 یونٹ استعمال کرنے پر 3 ہزار روپے اضافہ ہو گا، پرانا بل 13 ہزار ہے تو نیا بل 16 ہزار ہو گا ۔ لہزا بھائیو اور بہنو اب پنکھا بھی سوچ سمجھ کر ہی چلانا اور ہوسکے تو سارے گھر والے مل کر اب ایک یا دو کمروں میں نیند پوری کریں ورنہ جتنا بل آئے گا اس کے بعد آپ کی نیند ویسے ہی اڑ جائے گی -مگر اس بار نیشنل چینلز پر آپ کو اس کی کوئی خبر نظر نہیں آئے گی وہ کیمرہ مین جو کیمرے پکڑ کر ہر طرف مہنگائی کارونا روتے نظر آتے تھے خود بھی پنکھے بند کرکے ہی گھروں میں بیٹھے ہوں –