آج پاکستان کی تمام اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا -آزاد کشمیر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بن گیا اور پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 25منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، راجہ اعظم گروپ اجلاس سے غیرحاضری رہے، حاجی گلبر خان گروپ سمیت 20ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلبر خان کو ووٹ دینے والوں کو علیحدہ کر دیا، 33رکنی ایوا ن میں 19ارکان نے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے حمایت سے انکار کردیا۔حاجی گلبر خان کو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور دیگر پی ٹی آئی ارکان کی حمایت حاصل تھی۔
حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
مزید تفصیلات: https://t.co/7mC61w0c01#ARYNewsUrdu pic.twitter.com/bWHswOiHye
— ARY News Urdu (@arynewsud) July 13, 2023
حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے ،نومبر2009کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، 2009میں پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت وزیر صحت رہے، حاجی گلبر خان کو 2015میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی تھی،2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیر صحت رہے-تاہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جاری ڈگری پر نااہلی کے بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن گیا تھا جس نے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا – پی ٹی آئی کے 11 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا –