پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو پارٹی سے نکال دیا – مفتاح اسماعیل پنی جگہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگائے جانے پر پارٹی سے ناراض ہوگئے تھے اور وہ کھل کر اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے مریم نواز نے بھی مفتاح اسماعیل کی کارکردگی اور شخصیت کے بارے میں نازیبا کلمات کسے تھے –

فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی سے نکالے گئے مفتاح اور شاہ محمد شاہ کی کارکردگی پر ’مایوسی‘ کا اظہار کیا۔

 

سندھ میں تنظیم نو کے موقع پر گفگتو کرتے ہوئے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے پارٹی مخالف بیانات کے سبب مفتاح کو مستقبل میں کوئی اہم پارٹی عہدہ نہیں دیا جائے گا ۔

 

مفتاح اسماعیل نے ماضی قریب میں وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کھل کر پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر نے حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف کا حوالہ دیا تھا جنہوں نے گزشتہ ہفتے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرنے والوں کی ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے کھلے ناقد رہے ہیں۔