آج رحیم یار خان میں موٹر وے پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 3 قیمتی جانیں چلی گئیں – موٹر وے حکام کے مطابق رحیم یار خان موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب فیملی سکھر سے موٹر وے ایم 5 کے راستے ملتان جا رہی تھی جو ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
رحیم یار خان : موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق #Pakistan #Accident https://t.co/vYddS0i7Zk pic.twitter.com/wr9TK61RHz
— Dunya News (@DunyaNews) June 3, 2023
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے ولے افراد اور زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔