پنجاب کے سابق وزراعلیٰ عثمان بزدار نے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے ناطہ توڑ لیا – سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔
عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان
مزید تفصیلات: https://t.co/JPcqejq1K8#ARYNewsUrdu #UsmanBuzdar pic.twitter.com/a1WonOHSnW
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 2, 2023
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں,اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے ، آج کل کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے ، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے ، سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ، انھوں نے حکومت اور طاقت ور حلقوں سے اپیل کی کہ تمام سٹیک ہولڈرز پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچیں ، جو بے گناہ لوگ ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ عثمان بزدار 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے -ان کا نام پاکستانی قوم نےاس وقت سنا تھا جب عمران خان نے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا اعلان کیا تھا –