لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اورجمعہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔مگر یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی کئی بار عدالت کے احکامت پر عمل درآمد نہیں ہوا اور آئی جی اسلام آباد پر توہین عدالت کی کروائی بھی شروع کردی گئی ہے -مگر امتظامیہ اور عدلیہ کی لڑائی پوری دنیا میں پاکستان کے لیے تضحیک کا سبب بن رہی ہے –
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس میں خاتون کارکنان کو ڈسچارج کیا جائے اور ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔
خدیجہ شاہ کے اہل خانہ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں عدالتی حراست میں ان کی خیر خیریت پر تشویش کا اظہار کیا گیاhttps://t.co/8AIxTFRCcg pic.twitter.com/tyHdhkegoh
— DawnNews (@Dawn_News) June 1, 2023
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور شوہرجہانزیب امین کی درخواست پرسماعت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش پیش ہوئیں اورجواب داخل کرایا،عدالت نے باور کرایا ریمانڈ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا گیا،ایسے میں ریمانڈ کیسے ہوگیا۔
لاہور ہائیکورٹ خدیجہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر پولیس پر برہم، کل پیش کرنے کاحکم https://t.co/4xqHukDfWP
— Daily Pakistan (@DailyPakistan) June 1, 2023
عدالت نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اوراستفسار کیا کہ انہیں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے نشاندہی کی کہ31مئی کا عدالتی آرڈرواضح ہے،سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ درخواست میں خدیجہ شاہ کوپیش نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا اوران کی رہائی کی استدعا کی گئی۔اب کل تک دیکھنا پڑے گا کہ آیا کل خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا جاتا ہے یا انہیں بھی عمرن ریاض خان کی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا –