پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کتنی مخدوش ہوگئی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج ایک عدالت کے جج کو ان کی رہائش گاہ پر ہی جان سے مار دیا گیا -پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نیب کورٹ میر پور کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
ڈکیتی کی واردات تھانہ روات کے علاقے میں پیش آئی ، ملزم ڈکیتی کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیاہے ۔
راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹائون فیز 8 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے احتساب عدالت آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہو گئے۔۔!! pic.twitter.com/fa6mnBgkEp
— JaveriaBani Columnist Nawa i waqt (@BaniJaveira) May 30, 2023
پولیس کا کہناہے کہ 5ملزمان ڈکیتی کیلئے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ ہوئی جس میں نیب کورٹ میر پور کے جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہو گئے ۔ سی پی او خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کر دیاہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے مقتول جج کی باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی –