پاکستانیوں کے لیے ایک افسوسناک خبر آئی ہے کہ سنوکر میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے والے محمد بلال اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے –

 

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں بلال رنر اپ رہے تھے،2019 میں انہوں نے اسجد اقبال کے ساتھ ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی۔محمد بلال نے 2016 اور 2019 میں 2 بار نیشنل سنوکر چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔