نارووال سے تعلق رکھنےوالے اور پاکستان تحریک انصاف کے لیےجاندار اور مقبول گیت گانے والے معروف گلوکار نے آج پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا – ابرارالحق نے کسی دوسری جماعت میں نہ جانے اور سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کردیا۔
ابرار الحق نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئے#ARYNews #PTI pic.twitter.com/gfU0GCPGGo
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 26, 2023
معروف گلوکار ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے ، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا ، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا. انہوں نے یہ اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
پی ٹی آئی کے چیف کوآرڈینیٹر سیف اللہ نیازی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ pic.twitter.com/u82uRdZqu6
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 26, 2023
سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے بہت زیادہ ڈسٹرب ہیں، وہ اپنے بچوں اور صحت پر توجہ دینا چاہتے ہیں. انہیں ریسٹ کی ضرورت ہے اس لیے وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں.اس کے علاوہ آج فردوس عاشق اعوان اور مراد راس نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا –