نارووال سے تعلق رکھنےوالے اور پاکستان تحریک انصاف کے لیےجاندار اور مقبول گیت گانے والے معروف گلوکار نے آج پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا – ابرارالحق نے کسی دوسری جماعت میں نہ جانے اور سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کردیا۔

 

 

معروف گلوکار ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے ، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا ، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا. انہوں نے یہ اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

 

 

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے بہت زیادہ ڈسٹرب ہیں، وہ اپنے بچوں اور صحت پر توجہ دینا چاہتے ہیں. انہیں ریسٹ کی ضرورت ہے اس لیے وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں.اس کے علاوہ آج فردوس عاشق اعوان اور مراد راس نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا –