پنجاب میں شدید گرمی کا آغاز ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔پنجاب کے تعلیمی مدارس میں تقریبا ڈھائی ماہ تعطیلات رہیں گی دوبارہ تدریس کا آغاز 21 اگست سے ہوگا –

 

 

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سکول ایجوکیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی ۔ اس سے قبل صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی ۔