کچے کے ڈاکو پورے پاکستان کے لیے خوف کی علامت بنے ہو ئے تھے – وہ واردات کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں اور لوگوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ خواتین کا استعمال کرکے لوگوں کو یرغمال بنا کر بھتہ اور تاوان بھی وصول کرتے رہے ہیں جس کے بعد حکومت نے ان کی سرکوبی کا فیصلہ کیا اور پولیس کے ذریعے ان کے خاتمے کا مشن شروع کیا -کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے آپریشن کے 45 ویں روز کچہ مورو کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا، اس کاروائی میں 9 مغوی بھی ڈاکوؤں سے بازیاب کروا ئےگئے ہیں ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچے کا 75 فیصد علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا گیا ہے، پولیس نے اپنی 3 نئی چیک پوسٹس قائم کی ہیں ۔ آر پی او ڈیرہ غازی سجاد حسن ڈاکوؤں سے برسر پیکار پولیس ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کے آپریشن میں 31 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 7 ڈاکو مقابلے میں مارے گئے۔ علاقے میں پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔