پاکستان میں تیز باؤلنگ میں جس کھلاڑی کا نام سرفہرست ہے وہ شعیب اختر ہیں جن کی تیز ترین باؤلنگ کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا مگر پھر دوسرے خطرناک باؤلر بھی آتے رہے اور اپنی تیز باؤلنگ سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو ڈراتے بھی رہے زخمی بھی کرتے رہے اور آؤٹ بھی -اس وقت پاکستان میں جو باؤلر اپنی تیز ترین گیندیں پھینک رہا ہے اس کانام احسان اللہ ہے جو اس وقت قومی ٹیم کا حصہ ہے -آج ان کے بارے میں خبر آئی ہے کہ قومی کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق احسان اللہ خان کی عمر صرف 20 سال ہے مگر انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔ احسان اللہ قومی ٹیم کے موجودہ تیز ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

بلے باز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان کے ہمراہ احسان اللہ دسمبر 2022 میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔انھوں نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنائی ہے –