انسان کی زندگی کا کس وقت اور کس طرح خاتمہ ہوجائے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا -ایسا ہی کچھ بھارت کی ایک ادکارہ کے ساتھ ہوا -بنگالی اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ اداکارہ سوچندرا داس گپتا ہفتے کو کولکتہ میں ایک شوٹنگ مکمل کرکے آن لائن سروس سے بک کئے گئے بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو حادثہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوچندرا داس گپتا ہفتے کو کولکتہ میں ایک شوٹنگ مکمل کرکےآن لائن سروس سے بک کیے گئے بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو حادثہ پیش آیا۔#aboutpakistan #Trending #indianactress #TrendingNow #accident pic.twitter.com/mvLfvA6qEA
— About Pakistan (@aboutpkofficial) May 22, 2023
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیک کے سامنے سے ایک سائیکل آئی تو ڈرائیور نے اچانک بریک لگانے کی کوشش کی تو اس دوران موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھیں اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آگئیں اور جان کی بازی ہار گئیں –