پاکستان میں سیکیوریٹی اداروں کا امتحان ختم ہونے میں ہی نہیں آرہا -پاکستان کے چاروں صوبوں میں شرپسند پولیس اور فوج کے جوانوں کو اپنی سازش کا نشانہ بنا رہے ہیں -آج سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

 

 

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سکھر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ادھر کشمور کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے اغوا ء کا سلسلہ بھی جاری ہے -یہ لوگ مختلف طریقے اپنا کر لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیتے ہیں اور پھر تاوان وصول کرکے پیسے اور مال بناتے ہیں -آج بھی اسی شہر کشمور میں بچے سمیت 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا جس کے بعد علاقے سے ایک ماہ میں اٹھائے جانے والے افراد کی تعداد 32 ہوگئی۔