پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے جب سے ٹویٹ کرنا سیکھا ہے ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے اور اس بات کا اظہار وہ میڈیا پر آکر بھی کرچکے ہیں – اب ان کو ٹویٹس میں لطف بھی آنے لگا ہے اسی لیے اتنے سخت حالات کے باوجود شیخ رشید نے بہت دلچسپ بیان دیا ہے –
ان کاکہناہے کہ جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا ۔
گرفتار ہونے تک ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا، شیخ رشید @ShkhRasheed#SheikhRasheed pic.twitter.com/vafAx7t0sX
— ABC Urdu News (@ABCNewsUrdu) May 22, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ میری اورمیرے بھتیجے شیخ راشدشفیق کی گرفتاری کےلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے، میرے سٹاف کواٹھاکرلے گئے ہیں، جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا ، انھوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے امید باندھ لی ان کا خیال ہے کہ صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، انھوں نے شہباز شریف کی حکومت کی کارکدگی کے بارے میں کہا کہ آئی ایم ایف ناکام ، بجٹ بحران معیشت تباہ اور تمام دوست ملکوں سے کٹی ، یہ ہے ہماری اس حکومت کی پرفارمنس ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے#PDM #PTI #WENews https://t.co/haZcra1gVQ
— WE News (@WENewsPk) May 22, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عمران خان کونااہل یامائنس کرناہے توپھرپی ڈی ایم نے کس کےساتھ الیکشن لڑناہے ،ظلم کانظام نہیں چل سکتا،چادراورچاردیواری کوروندنے والی ن لیگ دفن اورپی ڈی ایم کاکفن ہوگا،ان کاکہناتھا کہ خداکے ہاں دیرہے اندھیر نہیں کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے ،پہلے ہی غریب مررہاہے ڈالربڑھ رہاہے اب ادویات کی قیمت میں مزید20فیصد اضافہ کردیاہے۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ 9مئی پرلوگ پشیمان ہیں سازش سے غلط تاثردیاجارہاہے کہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی گلی محلے سے بےگناہ بچے اٹھائیں گے توما ؤں کی بدعا ئیں لگیں گی، نفرت اوربی چینی میں اضافہ ہورہاہے جسے ختم ہوناچاہیے ،ان کا کہناتھا کہ غریب مٹی ملاآٹاکھارہاہے نوازشریف گھرسے باہر قدم نہیں رکھ سکتااس لیے پاکستانی اوورسیزکو ڈرایاجارہاہے۔کچھ بھی ہوجائے شیخ رشید نے ثابت کردیا کہ وہ ڈرنے والے نہیں واقعئی ہتھکڑی ان کا زیور اور جیل ان کا سسرال ہے -وہ اتنی گرمی اور اتنی عمر میں بھی جو بات ماضی میں کہتے رہے ہیں اب اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں – شیخ رشید کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کہیں چھپے ہوئے ہیں اور وہیں سے آج انھوں نے یہ ٹویٹ کیا ہے مگر لگتا یہی ہے کہ وہ بھی عنقریب پولیس کی گرفت میں آ جائیں گے –