پاکستان میں بگڑتی معاشی صورتحال سے ایک ایک شخص پریشان ہے -بڑے شہروں میں عوام کی سہولت کے لیے سپیڈو بس سروس چلائی تو گئی ہیں مگر ان حکومت کے پاس ان نجی کمپنیوں کو دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں اس لیے نجی کمپنیوں نے عدم عدائیگی کے سبب مختلف بس سروسز کو بند کرنےکے لیے حکومت کو آگاہ کردیا ہے -بہاولپور کے شہریوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے عارضی طور پر شہر میں چلنے والی سپیڈو بس سروس معطل کردی ہے -بہاولپور میں عدم ادائیگیوں کے باعث عوامی سفری سہولت سپیڈو بس سروس بند کردی گئی،نجی کمپنی نے سپیڈو بند کرنے کا لیٹرسیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کوبھیج دیا۔
سپیڈو بس: کرایہ و سٹاپ آگاہی …
سپیڈو ایئرکنڈیشنڈز بس سروس، بہاول پور تا لودھراں اور لودھراں تا بہاول پور مسافر 28 کلومیٹر کا سفر کریں گے۔
سپیڈو بس کے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس سے بہاول پور شہر اور لودھراں ک@Aadiiroy2@AqeelNHashmi pic.twitter.com/Pu4TPVcWyG— Naseer Bajwa (@Bajwa8686) May 20, 2022
نجی کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے پر سروس بند کی گئی ہے، حکومت نجی کمپنی کی 16کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے،سستی سفری سہولیات بند ہونے پر شہری اور طلبا شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،عوامی سہولت کے لیے شہر بھر میں 12سپیڈو بسیں چلائی جارہی تھیں۔گزشتہ سال مئی جون میں اس بس سروس کو فعال کیا گیا تھا –