کل کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں 9 مئی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر نہ صرف تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ بہت سخت فیصلے بھی کیے گیے -آج شہباز شریف نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکمت کے ساتھ مسلح افواج کے تمام سربراہان بھی پیش ہوں گے -مگراس سے پہلے وزیرزعظم کی آرمی چیف سے اہم ملاقات ہوئی ہے –
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاﺅس آئے اور شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آج اس اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ آئندہ آنے والے چند دنوں میں اب ملک میں کیا ہونے والا ہے – جس میں عمران خان اور ان کی جماعت کے مستقبل کا فیصلہ بھی شامل ہوگا –