وہ چیف جسٹس اور ان کا ساتھ دینے والے ججز جن کے آرڈر پر عمران خان اور صدر پاکستان کے فیصلے بدل کر پی ڈی ایم کو حکومت اور کرسی دی گئی تھی آج اسی حکومت کے زیر عتاب آگئی ہیں -چیف جسٹس عمر عطابندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس لانے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک منظور کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں شازیہ سومرو نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ تحریک منظور ہونے کے بعد ریفرنس کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جناح ہاﺅس پر حملے ، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرا ر داد بھی منظور کر لی گئی ہے ۔