وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی کارروائیوں کے بعد سخت فیصلے کر لئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس کب کھولی جاے گی اس بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،مزید3 روز تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی کارروائیوں کے بعد وفاق نے سخت فیصلے کئے ہیں، ذرائع وفاقی حکومت کاکہناہے کہ جو کچھ ہو چکا، جو کچھ کیا جارہاہے اس کی قطعی معافی نہیں ،سہولت کار، ہدایتکاروں سمیت سب کو بھگتنا ہو گا ، پرتشددکارروائیوں پر اکسانے اور حصہ لینے والوںں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

”عدلیہ عمران خان کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے ، عمران خان کو 10 سال فاشسٹ ڈکٹیٹر بنانے کا ایجنڈا تھا “
اجلاس میں انٹرنیٹ سروس کب کھولی جاے گی اس بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیابلکہ مزید3 روز تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اجلاس میں موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے معاملات بھی زیرغورآئے،ملک بھر کے اہم اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی تجویزدی گئی ہے،موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج شام کو اجلاس میں کیا گیا۔