ملک میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے بدلتی صورتحال نے ملکی معیشت کو اور بری طرح جھنجھوڑ دیا جس کا اثر سونے اور ڈالر کی قیمتوں پر پڑا -اور انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر چند گھنٹوں میں 8 روپے78 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں بھونچال جیسی صورت حال،ڈالر پہلی مرتبہ 299 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 302 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔