پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس پاکستان پر برس پڑیں اور انتہائی نازیبا زبان استعمال کی- انھوں نے پاکستان میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار بھی چیف جسٹس عطا بندیا ل کو قرار دے دیا – سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے حکم پر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس منصب چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرلیں۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ پر کی جانے والی اس ہرزہ سرائی پر پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کب تک تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے –