شیخ رشید پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی سادگی اور حقیقت پسندی ہے وہ اپنی کم تعلیم اور کمپیوٹر سے ناآشنائی کا تزکرہ بھی کرتے ہیں اور اس بات کا بھی پرچار کرتے ہیں کہ کہ وہ ایک عام اردو میڈیم سرکاری سکول میں ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے والے بچے تھے -مگر اب ان کے حوالے سے ان کی انگلش میں تقریرعوام کے لیے حیران کن ہے -یہی وجہ ہے سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک سٹیڈیم میں پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد سے انگریزی میں خطاب کر رہے ہیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے –

 

 

 

اس ویڈیو میں صارفین کی توجہ کا مرکز شیخ رشید کی انگریزی میں کی جانے والی تقریر ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ” عمران خان کی حکومت بنے گی ،، کرغستان حکومت ، سفارتکاروں ، غیر ملکیوں کا شکریہ ، میں یقین رکھتاہوں کہ کرغستان حکومت اس میڈیکل سہولیات کو سپورٹ کرتی ہے ،میں اتنے سارے نوجوانوں کو بشکیک میں دیکھ کر کرغستان حکومت کو عمران خان کی طرف سے مبارک باد پیش کرتاہوں ۔