پاکستانیوں نے اپریل کا مہینہ تو بارشوں سے سبب سکون سے گزار لیا -عید پر ٹھنڈے موسم میں سب نے خوب موج مستی کرلی مگر اب محکمہ موسمیات نے بتادیا ہے کہ شدید گرمی اپنا رنگ دکھانے اور پسینے نکالنے کو تیار ہے – محکمہ موسمیات نے رواں مئی سے متعلق پیش گوئی میں کہا ہے کہ سارا مہینہ گرم گزرے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ 30 سے 40دن شدید گرمی کے ہوںگے تاہم خوشی کی خبر یہ ہے کہ جون کے وسط سے پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا دورانیہ ستمبر کے وسط تک برقرار رہ سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران بے موسمی بارشیں ہوئیں جن کے سبب بلوچستان میں سیلاب جیسی صورت حال دیکھنے میں آئی ، گندم اور بادام کی فصلات کو نقصان پہنچا۔ پنجاب میں بھی بارشوں سے گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے۔خدا کرے کہ کہ پری مون سون میں وہ بارشیں نہ ہوں جو گزشتہ برس ہوئی تھیں اور جس کی وجہ سے پاکستانیوں کا شدید جانی اور مالی نقسان ہوا تھا