برطانیہ کے 40 ویں بادشاہ چارلس سوئم کی ویسٹ منسٹر ایبے میں تاج پوشی کر دی گئی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجائے کر بادشاہ کا اعلان کیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق بادشاہ چار لس سوئم اہلیہ اور ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ شاہی بگھی پر سوار ہو کر ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے ، راستے میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ، بگھی کے چاروں اطراف شاہی محافظوں نے گھیرا بنائے رکھا اور مسلسل ساتھ چلتے رہے ۔جلوس اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتا ہوا ” ویسٹ ڈور پہنچا “ ۔کنگ چارلس ملکہ کمیلا کے ہمراہ چرچ میں داخل ہوئے اور روایتی دعاﺅں کے بعد تقریب کا آغاز ہوا، چارلس نے حلف نامے پر دستخط کیئے اور عہدے کا حلف لیا ۔