پاکستان کے سابق سپر سٹار شاہد آفریدی ایسے بیانات دے دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے اسی طرح کی باتیں وہ بابر اعظم کے حوالےسے بھی کرچکے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ان پر بہت تنقید ہوئی تھی -اب جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو رہی ہے تو شاہد آفریدی نے ٹیم کو گھر پر دعوت دی – سابق کپتان نے روایتی پکوانوں سے نوجوان کرکٹرز کی تواضع کی،ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے،ڈنر میں کپتان بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔
اپ ڈیٹ : کل شاہد آفریدی کے گھر دعوت کا اہتمام شاہین کی طرف سے گیا تھا اور پاکستان ٹیم کے بیشتر کھلاڑی شاہد آفریدی سے ملنا چاہتے تھے جس وجہ سے یہ کھانا رکھا گیا
بلاشبہ شاہد سپر اسٹار اور کامیاب کپتان ہیں شائقین کیساتھ ساتھ وہ پاکستانی اسٹارز کے بھی رول ماڈل ہیں@SAfridiOfficial https://t.co/8pSkMJyCpa— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) May 5, 2023
ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ڈنر پر پاکستان کے ہیروز کی میزبانی پر فخر ہے، کل کے میچ کیلئے گڈ لک،سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں نے اپنے انکی عدم موجودگی کو فوری محسوس کیا اور آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی سراغ تلاش کرنا شروع کردیا۔بابر اعظم کی جانب سے شاہد آفریدی کے گھر دعوت میں شرکت نہ کر نے پر سوشل میڈ یا میں نئی بحث چھڑ گئی اور دونوں کے درمیان اختلافات کی باتیں ہونے لگیں ۔ اس پر سپورٹس رپورٹرشعیب جٹ نے دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جس وقت تمام ٹیم شاہد آفریدی کے گھر کھانا کھا رہی تھی عین اسی وقت بابر اعظم کراچی میں ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں امام الحق کے ساتھ کھانے پر موجود تھے جو بابر اعظم شاہد آفریدی کے گھر سے صرف 8 منٹ کی دوری پر ہے ۔