�����

رمضان المبارک میں میاں محمد شہباز شریف کی ملک میں مصروفیات کے سبب اپنے بھائی نواز شریف سے سعودی عرب میں ملاقات نہ ہو سکی تھی مگراب وہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی رسم میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے بھائی سے اہم مشورے بھی کریں گے – وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوئے،شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

 

روانگی سے قبل وزیراعظم نے اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم مشاورت کی۔وزیر اعظم لندن میں اپنے بھائی نواز شریف اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ میڈیا پر اس یہ خبر بھی گردش کرتی رہی کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔