حکومت اس وقت عدلیہ اور صدر مملکت کے اختیارات محدود کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے کیونکہ پارلیمنٹ کو گلہ ہے کہ ان کی اسمبلی توڑنے کے پیچھے ماضی میں صدر مملکت اور عدلیہ براہ راست مداخلت کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچا اس لیے وہ اب ان سے وہ تمام اختیارات واپس لینے کے موڈ میں ہیں جو پارلیمنٹ نے کسی دور میں کود ان اہم شخصیات کو سونپے تھے -اسی مقصد کی تکمیل کے لیے صدر کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظورکرلی گئی،کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

 

 

آج اک بار پھر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن کمیشن کی صدر کا انتخابی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کی تجویزپر ترمیم کی منظوری دی ،ذرائع کے مطابق سیکشن57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی تاریخ کیلئے صدر سے مشاورت کا پابند ہے ۔

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا،منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔