وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔ تاہم اس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا مگر ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد بظاہر یہی لگ رہاہے کہ اس ملاقات میں عدلیہ اور پی ٹی آئی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہوگی
پاکستان کے قومی چینلز نے یہ خبر بریک کی کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو ملکی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم کو سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی۔۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔۔ #BOLNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/iELaa10Pk4
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 2, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کےخاتمے کے لیے فوج کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔اس ملاقت کے بعد وزیراعظم کا ردعمل بتائے گا کہ اس ملاقات میں کیا بات ہوئی کیونکہ آج 9 بجے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مزاکرات کا آخری دور ہوگا جس کے بعد یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن کے معاملے ایک پیج پر آگئے ہیں یا یہ فیصلہ اب ٹکراؤ کی جانب جائے گا –