دنیا میں پیسوں کی ہیرا پھیری اور چوری ہونا کوئی نئی بات یا خبر نہیں مگر بھارتی شخص دھریندر پرساد نے امریکہ کی ایک کمپنی کے ساتھ ایسا فراڈ کیا کہ دنیا بھر کے چینلز نے اس کی اس چوری کی خبر بریک کی اور جس کس نے یہ خبر سنی وہ بھی دنگ رہ گیا –
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے ایک بھارتی نژاد ملازم نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کک بیکس، ایپل مصنوعات کے پرزے چوری کرنے، انوائسز میں ہیر پھیر کرنے اور ٹیکس فراڈ جیسے جرائم کے ذریعے 1کروڑ90لاکھ ڈالر جو تقریباً 5ارب 39کروڑ روپے پاکستانی بنتے ہیں ہتھیا لیے – تاہم اس کی یہ چوری پکڑی گئی اور وہ دھرلیا گیا -اس فراڈ کے جرم میں عدالت کی جانب سے اس مجرم کو 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایپل کمپنی کے اس ملازم کی شناخت 55 سالہ دھریندر پرساد کے نام سے ہوئی ۔
بھارتی ملازم نے ایپل کمپنی سے تقریباً 2 کروڑ ڈالر چرا لیے، سزا سنادی گئی #Apple #iPhone #india #servant #Court https://t.co/bUetg9qf5y
— Metro Time News (@metro_time) May 2, 2023
مجرم نے کمپنی سے ایسی اشیاء کی ادائیگی بھی کروائی جو کبھی خریدی ہی نہیں گئی تھیں۔گزشتہ سال مارچ میں دھریندر پرساد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز اسے مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سز ا کے ساتھ ساتھ غبن کی گئی 1کروڑ90لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔