انڈین پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران تلخ کلامی کرنے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ کے دوران لکھنو کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈ ر ویرات کوہلی کے درمیان تکرار شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے۔اور معاملہ رفع دفع ہوگیا –
وراٹ کوہلی اور گوتم گھمبیر میں تلخ کلامی، دونوں کو بھاری جرمانے#ViratKohli #GautamGambhir #IPL #UrduNews
تفصیلات: https://t.co/bsJpRDPuo0 pic.twitter.com/oIZfjLYCNz— Awaz e Pakistan (@Awazepakistan23) May 2, 2023
انڈین کرکٹرز وراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر پر آئی پی ایل کے ضوابط توڑنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔#India #IPL #UrduNews https://t.co/OXKH5XkoLs
— Urdu News (@UrduNewsCom) May 2, 2023
مگرجیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوگئی ۔ بات نے جھگڑے کی صورت اختیار کی تو نوین الحق کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ پڑے۔میچ ختم ہونے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔ایسے میں ویرات کوہلی کی جانب سے بھی جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔تاہم بعد میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ور اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ ان سے غلطی سرزد ہوئی ہے اس لیے وہ اپنے اس برے عمل پر جرمانے کی سزا بھگتیں گے اور جرمانہ ادا کریں گے