گزشتہ رات پولیس نے اینٹی کرپشن مقدمہ میں چودھری شافع کے گھر پر ریڈ کی تھی ۔پولیس نے بکتر بند کی مدد سے گھر کا مرکزی دروازہ توڑا اور تلاشی کے بہانے گھر کے اندر گھس گئی – اس وقت شور سن کر چوہدری شجاعت کا بیٹا چوہدری شافع پولیس کو ایکشن لینے سے منع کرتا رہا مگر پولیس نے اس کی ایک نہ سنی پاکستان مسلم لیگ(ق)کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع نے پولیس کی کارروائی پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار کرنے کا جو طریقہ اختیار کیا ادارے ہوش کے ناخن لیں،آدھی رات کو دروازے توڑے گئے، یہ تشویشناک اور قابل افسوس ہے۔ بکتر بند کے دروازہ توڑنے سے گھر کا شیشہ ٹوٹ کر شافع کے لگا جس سے ان کے ہاتھ پر کٹ لگ گئے –

 

 

چودھری شافع حسین نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے تو کسی اشتہاری کیلئے بھی کارروائی نہیں کی جاتی،پولیس اور دیگر اداروں کو ٹریننگ کی ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ ہمارے گھر کے بھی شیشے اور دروازے توڑے گئے، میں اور سالک حسین زخمی ہوئے ۔