کل حکومت اور اپوزیشن میں ملک کی بقا کی خاطر مزاکرات شروع ہوئے تو قوم کو کچھ اطمنان نصیب ہوا مگر آج پھر کپتان کی اسلام آباد پیشی کے موقع پر حکومت نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جس پر تحریک انصاف نے مزاکرات نہ کرنے کی دھمکی دے دی یہ دھمکی کام کرگئی اور آج گرفتار کیے گئے سیاسی اسیر رہا کردیے گئے تحریک انصاف نے حکومت کو الیکشن سے متعلق آج ہونیوالے مذاکرات سے متعلق نئی شرط عائد کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہمارے تمام کارکنان کو فوری رہا کرو اس مطالبے کو حکومت نے فوری تسلیم کر لیا۔
یہ کوئی دہشت گرد ہیں جنکو ایسے پکڑ کر لے کر جارہے ہیں ؟؟؟
اسلام آباد پیشی پر عمران خان کے بھانجے اور فوٹو گرافر پولیس کی حراست میں یہ ہے وہ ظلم جس پر عمران خان اس قوم کے لیئے لڑ رہے ہیں۔#ڈٹ_کے_کھڑاہےاب_کپتان#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن#ActiveInsafians#NationStandswithCJP… pic.twitter.com/FSSuhFQeVv
— Fauzia Siddiqui PS125 Symbol (P) (@fozisidd) April 28, 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی:عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ۔۔ pic.twitter.com/MKInmchwgM
— Siasat.pk (@siasatpk) April 28, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس نے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کارکنان کو گرفتار کر لیا تھا جس میں عمران خان کے بھانجے بھی شامل تھے اس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ حکومت مذاکرات بھی کر رہی ہے ساتھ ساتھ ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے آج حکومت سے ہونیوالے مذاکرات کیلئے شرط عائد کی تھی کہ اگر آج الیکشن پر مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنا ہے تو کارکنان کو آزاد کیا جائے۔