وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔جس کے بعد اب یہ واضح طور پر کہا جاسکتا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ کسی طور بھی عدلیہ کے فیصلے پر عمل درامد نہیں کرے گی -کیونکہ سپریم کورٹ نے سیاست دانوں کو فیصلے کے لیے 7 روز کا وقت دیا تھا اور کل 27 اپریل کو ان جماعتوں نے عدالت آکر بتانا ہے کہ ان کے سرمیان مذاکرات کامیاب ہوگیے ہیں یا ناکام –
اتحادی جماعتوں نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کریں گے جس کیلئے پارلیمنٹری کمیٹی کا فورم استعمال کیا جائے گا۔ الیکشن ایک ساتھ ہونے ہیں یا علیحدہ علیحدہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔
پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اہم اجلاس جاری
اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان ، آفتاب شیرپاو اور دیگر نے شرکت کی pic.twitter.com/ncqAjKwtLH— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) April 26, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی اور پی ڈی ایم رہنماوں کا اجلاس https://t.co/u2ZG43PHvR pic.twitter.com/jHZh9CSePf
— Daily Today (@dailytodaypk) April 18, 2023
اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ کسی کی ذاتی انا یا خواہشات کی تکمیل نہیں کی جائے گی۔ فنڈذ اجرا کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنا فیصلہ دے چکی، سب اداروں کو پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کا کام آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، ثالثی نہیں۔ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ یا کسی ادارے کی ثالثی قبول نہیں، ثالثی کا کردار اور بات چیت کا فورم پارلیمنٹ ہے جو اپنا کام بخوبی کر سکتی ہے۔اب قوم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتطار ہے –