وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے وفد جن میں وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ، وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی، مخدوم سید الطاف شامل تھے سپریم کورٹ کے مشورے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ان کے آبائی گھر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک انصاف سے مذاکرات کا معاملہ زیر غور آیا جبکہ بلاول نے سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول @BBhuttoZardari کی گاؤں عبدالخیل آمد
ڈیرہ اسماعیل خان: مفتی عبدالشکور کی ناگہانی موت کا دلی طور پر صدمہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ pic.twitter.com/iHRfKtOrBt
— sakina hussainBhutto (@sakina7214) April 19, 2023
اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک میں پائیدار جمہوریت اداروں کے مثبت آئینی کردار کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ ملاقات میں ملک کو داخلی اور خارجی محاذ پر درپیش مشکلات اور اس حوالے سے گزشتہ ایک سال کے دوران پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں سی پیک کے معاملات کو مزید بہتر بنانے۔ گوادر کی تجارتی معاشی اہمیت اور تحریک انصاف دور حکومت میں ان منصوبوں کو پہنچنے والے نقصانات کے تدارک کے لیئے اقدامات اٹھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔