مچھروں سے جان چھڑانا ایک مشکل کام ہے تاہم کچھ ایسے پودے ہیں جنہیں آپ گھر میں لگا لیں تو مچھر آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے۔ ان میں روز میری ،گیندا ،سیج اور لیوینڈر ایسے پودے ہیں جن کو لگانے سے آپ کافی حد تک مچھروں کو اپنے گھر میں آنے سے ر وک سکتے ہیں
روز میری کو اکلیل کوہی یا اکلیل کوہستانی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک جھاڑی نما پودا ہے جس پر نیلے رنگ کے پھول آتے ہیں۔ اس پودے کا تیل بالوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس کی خوشبو اکثر صابن اور شیمپو وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔ اس پودے پر جب پھول آتے ہیں تو یہ بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔ روزمیری کی خوشبو انسانوں کو تو بہت بھلی لگتی ہے مگر مکھیاں، چیونٹیاں اور مچھر اس خوشبو کی وجہ سے گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔ لیمن گراس پودا بھی مچھروں سے آپ کے گھر کو محفوظ رکھ سکتا ہے لیمن گراس میں سٹرونیلا آئل ہوتا ہے جو اس کے پتوں اور تنے سے کشید کیا جا سکتا ہے۔ اس سے لیموں کی سی خوشبو آتی ہے جو مچھروں کو گھر سے بھگاتی ہے۔ مچھر ہی نہیں، لیمن گراس کی خوشبو چوہوں کو بھی گھر سے دور رکھتی ہے۔</
مچھر سے بڑا قاتل جاندار کوئی نہیں
مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضرور نہیں کہ آپ سپرے کریں بلکہ ان چند پودوں میں سے کوئی لگا کر قدرتی طریقے سے بھی اس سے نجات پائی جا سکتی ہے
1تلسی یا نیاز
2لیمن بام
3سنبل بری
4سٹرونیلا
5گیندا
6لہسن#PlantWithFGRF pic.twitter.com/vnMyYyC15o
— Adeel Baig (@AdeelBa99737337) August 2, 2022
گیندے کے پھول دیکھنے میں ہونے کے ساتھ ساتھ گھر میں حشرات کو بھگانے کا مسئلہ بھی حل کر دیتے ہیں۔ گیندے کے پھولوں میں ایک ایسا قدرتی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو مچھروں اور دیگر حشرات کو بھگانے والے مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کمپاؤنڈ کا نام لیمنین ہے۔ اس کی خوشبو مچھروں کو بھگاتی ہے۔
سیج یا کامن سیج ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے – اس کے پتوں سے آنے والی خوشبو مچھروں اور مکھیوں کو بھگانے کا کام کرتی ہے۔ اس کے پتے گھر میں مختلف جگہوں پر رکھ دیئے جائیں تو گھر سے مچھر اور مکھیاں بھاگ جاتے ہیں۔
لیوینڈر کی خوشبو بھی صابن، ڈیٹرجنٹس اور دیگر مصنوعات میں پائی جاتی ہے ۔ اس کی خوشبو انسانوں کو بہت پسند آتی ہے مگر مچھر اسے قطعاً پسند نہیں کرتے۔ لہٰذا اگر یہ خوبصورت پھولوں کا حامل پودا گھر میں لگایا جائے تو مچھر، مکھیاں اور چوہے وغیرہ گھر سے دور رہتے ہیں۔فلاس فلاور حشرات کو بھگانے والی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ پودا بھی گھر میں لگانے سے مچھر گھر سے دور رہتے ہیں۔
مالٹوں کی ترش مہک مچھروں بلکہ چیونٹیوں اور مکھیوں کو دور بھگاتی ہے، کیڑوں کو ترش مہک پسند نہیں ہوتی۔ اس نسخے کو آزمانے کے لیے مالٹے کے چھلکوں کو پیس لیں اور مچھروں سمیت کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔ اگر مچھر کاٹ لے تو تازہ مالٹے کے چھلکے جلد پر رگڑنے سے جلن ختم اور نشان مدھم ہوجاتا ہے۔نیم کے تیل کو ناریل کے خالص تیل میں یکساں مقدار میں ملائیں اور اپنے جسم کے کھلے حصوں پر لگادیں۔ اس مکسچر کی تیز بو مچھروں کو کم از کم 8 گھنٹوں تک دور رکھنے پر مجبور کردے گی۔