عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ایل پی جی مہنگی کر دی گئی، حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ، مگر اس کا ری ایکشن تو آئے گا پھر عوام ان کا کچومر نکال دے گی، آخری 7 دن کا کھل ہے اس ہفتے آر پار ہو جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری پر کوئی اجلاس نہیں ہو رہا، وزیرخزانہ لاپتہ ہیں۔ وزیر داخلہ اور وزیر قانون عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وزرا کے بیانات آرٹیکل 6 کو دعوت دےرہے ہیں۔ عالمی سطح پر پیٹرول سستا ہوا اس کے باوجود پاکستان میں پیٹرول مہنگا کر دیا گیا۔
عدلیہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری اسی ہفتے پوری کرےگی ساری قوم عدلیہ کےپیچھےکھڑی ہے
پیسے بھی دینے ہوں گےالیکشن بھی ہوں گےاورانتظامات بھی ہوں گے،شیخ رشید کا ٹویٹ
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #SheikhRasheed @ShkhRasheed pic.twitter.com/H7S9qoJmgT
— BOL Network (@BOLNETWORK) April 18, 2023
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو پیسے ٹرانسفر کرا کے رہے گا۔ جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ 90 دن گزر گئے ہیں، نگران حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔ سپریم کورٹ سارے ملک کو بحران سے نکالے گی، وہ پارلیمنٹ جس میں ممبر ہی نہیں آتے اور وہ 85 رکنی غیرقانونی کابینہ عدالت کا خاک مقابلہ کرےگی۔