عمران خان کی اسلام آباد پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس نے کرین کی مدد سے کپتان کے گھر کا مرکزی دروازہ اکھاڑ دیا تھا اور گھر میں تلاشی بھی لی تھی مگر نتیجہ کچھ نہ نکل سکا تھا شام کو کپتان ایک بار پھر واپس اسی گھر میں ہی ٹھہرا تھا جس کے بعد وہاں عارضی طور پر ایک دروازہ لگا دیا تھا مگر اب اس دروازے کو بھی اکھاڑ کر اس کی جگہ بلٹ پروف دروازہ لگانے کی اطلاعات ہیں – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لاہور میں واقع زمان پارک میں گھر کا نیا مضبوط دروازہ تیار ہو گیا۔
عمران خان کی رہائش گاہ کا مرکزی گیٹ تیار کر کہ زمان پارک پہنچا دیا گیا،، کرین کے زریعے گیٹ نصب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے pic.twitter.com/BiRQdpvCvO
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) April 18, 2023
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق دروازے کی چوڑائی 16 فٹ اور لمبائی 10 فٹ جبکہ موٹائی 1.5 انچ ہے۔ دروازہ بلٹ پروف ہے اور اس کی تیاری میں بلٹ پروف شیٹ اور سخت لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر اس گیٹ کو پہنچا دیا گیا ہے، اس کی مالیت 12 سے 15 لاکھ روپے لگ بھگ ہے۔