عمران خان کی اسلام آباد پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس نے کرین کی مدد سے کپتان کے گھر کا مرکزی دروازہ اکھاڑ دیا تھا اور گھر میں تلاشی بھی لی تھی مگر نتیجہ کچھ نہ نکل سکا تھا شام کو کپتان ایک بار پھر واپس اسی گھر میں ہی ٹھہرا تھا جس کے بعد وہاں عارضی طور پر ایک دروازہ لگا دیا تھا مگر اب اس دروازے کو بھی اکھاڑ کر اس کی جگہ بلٹ پروف دروازہ لگانے کی اطلاعات ہیں – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لاہور میں واقع زمان پارک میں گھر کا نیا مضبوط دروازہ تیار ہو گیا۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق دروازے کی چوڑائی 16 فٹ اور لمبائی 10 فٹ جبکہ موٹائی 1.5 انچ ہے۔ دروازہ بلٹ پروف ہے اور اس کی تیاری میں بلٹ پروف شیٹ اور سخت لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر اس گیٹ کو پہنچا دیا گیا ہے، اس کی مالیت 12 سے 15 لاکھ روپے لگ بھگ ہے۔