عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستانیوں کو کم خرچ اور مقررہ وقت پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔یہ ٹرینیں ملک بھر کے مختلف مقامات پر چلیں گی تاکہ مسافروں کو آبائی علاقوں میں عید منانےکیلیے جانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
https://twitter.com/HiTSTVNetwork/status/1646053255921934337
اس ضمن میں پاکستان ریلویز نے اپنا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کراچی سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین اسی دن کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔19 اپریل کو تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے لاہور آئے گی۔چوتھی ٹرین26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔پانچویں اور آخری اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی چلے گی جو مسافروں کو لاہور سے کراچی تک آسانی اور آرام کے ساتھ سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔